جان شیرخان کے علاج کیلئے1کروڑ روپے کی منظوری

جان شیرخان کے علاج کیلئے1کروڑ روپے کی منظوری
کیپشن: Approval of Rs 1 crore for the treatment of John Sher Khan

ایک نیوز:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج و معالجے کے لیے ایک کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے جان شیر خان کی بیماری اور علاج کے حوالے سے سمری پیش کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دیدی جبکہ سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان کے علاج معالجہ کے لیے ایک کروڑ روپےکی منظوری دے دی۔

 واضح رہے کہ جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہے، جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے جبکہ عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔