سکیورٹی وجوہات،عمران خان کا کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ 

سکیورٹی وجوہات،عمران خان کا کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ 
کیپشن: Security reasons, Imran Khan's decision not to go to Islamabad tomorrow

ایک نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان نے قانونی اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعدسکیورٹی وجوہات کے باعث کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی صورتحال پربریف کیا۔سینئرقیادت نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ سکیورٹی خطرات ہیں اسلام آباد نہ جایا جائے۔

واضح رہے کہ کل مقدمات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہونا تھا ۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہناہے کہ پیشیوں پرعمران خان کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔سکیورٹی کی یقین دہانی پرہی عمران خان کی عدالتوں میں پیشی ممکن ہے ۔ عمران خان کی جان کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

عمران خان کی لیگل ٹیم سکیورٹی خدشات کے باعث استثنیٰ کی درخواستیں دائرکرے گی ۔

چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد میں کچہری میں خاتون جج کو دھمکی دینے  کے کیس کی سماعت کل ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف اقدام قتل کے کیس کی سماعت کل 3بجے ہوگی۔