ایک نیوز : سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خاندان نےالزامات اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔
جسٹس مظاہرنقوی کے خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ منظم کردارکشی کے ذریعے جج کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک ملزم سے اعترافی بیان کے ذریعے3 ججوں پرکرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جسٹس مظاہراور اسکے خاندان پر کک بیک لینے کے بے ہودہ الزامات عائد کیے گئے۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت میں موجود اہم شخصیات سپریم کورٹ کے جج کیخلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے مونس الہی کی کبھی شکل بھی نہیں دیکھی جبکہ پرویزالہیٰ سے صرف ٖایک بارملے، کسی کے پاس سپریم کورٹ کے معزز جج کیخلاف کوئی کرپشن کا ثبوت ہے تو پیش کرے۔
جج کے خاندان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی حکومت یا سیاسی پارٹی سے کوئی کنٹریکٹ یا کیس لیا ہو توثابت کریں۔
سپریم کورٹ کے معزز جج اپنے اوپرلگے الزامات پرہرطرح کی انکوائری کا سامنا کرنے کا تیار ہیں۔