مریم نواز کی تعلیم کتنی ہے ؟

مریم نواز کی تعلیم کتنی ہے ؟

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے پہلی مرتبہ اپنی تعلیم کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

لاہور میں یوم خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  میں نے اپنی تعلیم شادی کے بعد مکمل کی۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو کہہ دیا جاتا ہے کہ تم تعلیم حاصل کرکے کیا کرو گی؟ میں نے بھی شادی کے بعد ماسٹرز مکمل کیا تھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ   مسلم لیگ ن کبھی مردوں کی جماعت ہوا کرتی تھی لیکن اب پارٹی کی فرنٹ لائن میں خواتین شامل ہیں،میڈیا پر مریم اورنگزیب چھائی ہوئی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے سیاست میں مقام بنا کر خواتین کو حوصلہ دیا ، آج خواتین تمام شعبوں میں نام کام رہی ہیں، بسمہ معروف نے کھیل کے میدان میں اپنی بیٹی اٹھائی ہوتی تھی، ارفع کریم نے آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ٹرینڈ سیٹ کیا، عائشہ ملک صاحبہ سپریم کورٹ کی جج بنی ہیں، پاکستان کے پاس زبردست خواتین رائٹرز ہیں، حدیقہ کیانی بغیر حکومتی امداد کے کام کر رہی ہیں، انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔