پی ٹی آئی ورکر کی شہادت، عمران خان کا آئی جی پنجاب پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان

پی ٹی آئی ورکر کی شہادت، عمران خان کا آئی جی پنجاب پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان

ایک نیوز:  زمان پارک میں پولیس تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کے ورکرز کی شہادت پر عمران خان نے بڑا اعلان کردیا۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ہمارے  علی بلال نامی پرجوش اور غیرمسلح کارکن کو قتل کردیا ہے جو کہ شرمناک عمل ہے۔ تحریک انصاف کے غیرمسلح کارکن انتخابی جلسے میں شرکت کیلئے زمان پارک آئے جہاں ان پر ظلم کیا گیا۔ اس وقت پاکستان قاتل مجرموں کی گرفت میں ہے۔ 

عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم مقدمہ  آئی جی، سی سی پی او اور دیگر کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائیں گے۔

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کرکے ویڈیو شیئر کی اور الزام عائد کیا کہ پولیس تشدد کے بعد ہمارے کارکن علی بلال کو ویڈیو میں پولیس کی وین میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں پولیس کی حراست میں پلاننگ کے تحت قتل کیا گیا۔ تاہم بعد میں عمران خان نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔