ایک نیوز: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ زمان پار ک میں پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ان کا ایک کارکن شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے کارکن علی بلال پر پولیس تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری جانب علی بلال کے انتقال پر پنجاب پولیس کا ردعمل بھی آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی بلال کی شہادت پر عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے لکھا کہ فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ۔ پی ٹی آئی کے پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم اور تشدد سے شہید کردیا گیا ہے۔ اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے۔
فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی گئی PTI پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم اور تشدد سے شہید کردیا گیا ہے۔ اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے pic.twitter.com/K6IoAJ5tb7
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 8, 2023
دوسری جانب سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے. انہوں نے ایک ماں سے ان کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا. ہمیں پتہ تھا یہ پولیس اہلکار آج اپنے آقا کے حکم پر خون پینے آئے ہوئے ہیں اسی لیے ہم نے ریلی نہیں نکالی لیکن رانا ثنا ءاللہ نے پھر بھی ایک سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک نہتے محب وطن شہری کا خون ان قاتلوں کے سر ہے جنہوں نے آج پولیس اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ جتنے بندے مرتے ہیں مار دو. آج پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں خون تھا. خواتین پر ڈنڈے برسائے گئے، ان پر تشدد کیا گیا. ہمیں اس نظام سے اب انصاف کی امید نہیں رہی.
رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے. انہوں نے ایک ماں سے ان کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 8, 2023
ہمیں پتہ تھا یہ پولیس اہلکار آج اپنے آقا کے حکم پر خون پینے آئے ہوئے ہیں اسی لیے ہم نے ریلی نہیں نکالی لیکن رانا ثنا نے پھر بھی ایک سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرا دیا https://t.co/hSNZdGd6ke
شہید ورکر علی عباس کو پولیس تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے. ویڈیو سامنے آگئی.
— Kaleem Hafeez (@KaleemHafeezPK) March 8, 2023
پولیس گردی میں شہید ہونے والا پی ٹی آئ کارکن علی بلال عرف ضلے شاہ۔ اپنی عوام کی حفاظت کرنے والوں کا اپنی عوام پر بد ترین تشدد-
انا للہ و انا الیہ راجعون#Fascist_PDM pic.twitter.com/Wd15OWDFdY
لاہور پولیس نے اِسکو شہید کر کے کشمیر فتح کر لیا؟????
— Zahid Islam (@ZIMalik3) March 8, 2023
پاکستان زندہ آباد#Fascist_PDM #Zamanpark pic.twitter.com/76CpfGhw79
تاہم ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید پی ٹی آئی کے جاں بحق ورکر کی میت کے پاس کھڑے ہیں۔ ہسپتال میں انہیں پولیس کی جانب سے بریف کیا جارہا ہےکہ علی بلال کا انتقال روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔
روڈ ایکسیڈینٹ میں جابحق ھوا ھے pic.twitter.com/kKpyRTcmLI
— Asif Butt (@AsifBut79215985) March 8, 2023