الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پرآج فیصلہ متوقع

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پرآج فیصلہ متوقع
کیپشن: A decision on Imran Khan's arrest warrant is expected from the Election Commission today

 ایک نیوز : توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان،فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو مل گئے۔تعمیل کرانے کیلئے آج رات اہم فیصلہ متوقع ہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کا حکم بھی دیاتھا۔

 ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلئے مختلف آپشنزپر غور شروع کردیا، پولیس کا وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے واٹس ایپ  اور پی ٹی آئی کی قیادت کو موصول کرانے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل پربھی  مزاحمت کی تھی۔