عمران خان کی تقاریرپرپابندی کیخلاف درخواست پرسماعت کل ہوگی

عمران خان کی تقاریرپرپابندی کیخلاف درخواست پرسماعت کل ہوگی
کیپشن: The hearing on the petition against the ban on Imran Khan's speeches will be held tomorrow

ایک نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر،بیانات نشرکرنے پرپابندی کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت، لاہور ہائیکورٹ میں  کل صبح (بروز جمعرات ) کو  سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا عمران خان کی درخواست پر کل اہم سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ آج جسٹس شاہد بلال حسن نے عمران خان پر پابندی کیخلاف درخواست پرسماعت سے معذرت کرلی تھی ۔

دوسری جانب  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین   عمران خان کو لاہور میں ریلی نکالنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ریلی نکال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کروائے جارہے ہیں۔