تحریک انصاف کا لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان 

تحریک انصاف کا لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان 
کیپشن: Tehreek-e-Insaf's announcement to postpone the rally in Lahore

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف نے آج  انتخابی مہم کا آغاز لاہور میں عمران خان کی زیرقیادت ریلی کے ذریعے کرنا تھا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت طاقت کا استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتی ہے تاکہ انتخابات سے بھاگا جا سکے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے,کارکن پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں۔حکومت انتخابات سے بھاگنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میرے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔آج کی ریلی بھی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانی تھی لیکن نگران حکومت نے بربریت کی انتہا کردی ہے ، ایسا تو کبھی مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا۔

اس سے قبل لاہور کے مال روڈ پر پولیس اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

تحریک انصاف کا لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان #pnn #ptirally pic.twitter.com/TfWu8SPkIk

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کارکن پرامن طریقے سے پیچھے ہٹ جائیں اور گھروں کو لوٹ جائیں۔ہم کسی قسم کا خون خرابہ نہیں چاہتے ۔تحریک انصاف کے کارکن پرامن رہیں گے مشتعل نہ ہوں۔حکومت چاہتی ہے انارکی پھیلے ۔ریلی پرغیرآئینی پابندی لگائی گئی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جہاں ہم کھڑے ہیں اس سے کچھ فاصلے پرآنسو گیس کی شیلنگ ہورہی ہے ۔ہماری خواتین،کارکنوں پرکیمیکل والاپانی پھینکا گیا۔ڈنڈے بھی برسائے گئے۔

رہنماتحریک انصاف کاکہنا تھا کہ رات گئے انتظامیہ کے ساتھ ریلی کا روٹ فائنل ہوا تھا ۔پھربھی د فعہ 144نافذ کردی گئی۔

حماد اظہرکاکہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی ریلی پرپابندی لگانا غیرآئینی ہے ۔جنرل مشرف کا مارشل لابھی موجودہ حکومت سے بہتر تھا۔