پی ٹی آئی جلسہ میں پریشان کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، راناثناءاللہ

پی ٹی آئی جلسہ میں پریشان کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، راناثناءاللہ
کیپشن: A disturbing situation may arise in PTI Jalsa, Ranasanaullah(file photo)

ایک نیوز: راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریلی میں پریشان کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لیے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہماری خواتین بہنوں کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ عورت مارچ کی ایکٹویٹی لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہے۔ اس کے مقابلے میں حیاء مارچ بھی کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف فتنہ خان نے برگر مارچ اور ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ فتنہ مارچ میں جس قسم کا ایلیمنٹ ہوتا ہے اس میں کئی مرتبہ ان کے جلسوں میں بھی پریشان کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ایجنسیوں کی رپورٹ پر پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144کا نفاذ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدبخت عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسی وجہ سے پنجاب حکومت نے دفعہ  144 کا نفاذ کیا ہے۔ ایک طرف ٹانگ زخمی ہے اور دوسری جانب ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اگر آپ تندرست ہیں تو عدالتوں میں پیش ہوں۔ آپ کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے، اس کے باوجود آپ عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔