پی آئی اے کی لاجواب پرواز نے ایک بار بھر مسافروں کو رلا دیا

پی آئی اے کی لاجواب پرواز نے ایک بار بھر مسافروں کو رلا دیا

ایک نیوز:  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لاہور سے ابوظہبی جانے والے مسافر ائیرپورٹ پر رل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی فلائیٹ نمبر پی کے263 گزشتہ رات گیارہ بج کر 20 منٹ پر روانہ ہونا تھی لیکن فلائیٹ تاخیر سے روانہ ہوئی اور اس کے باوجود ایک گھنٹے بعد ہی واپس لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سفر کرنے والے مسافروں کو 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ بلا لیا جاتا ہے۔مسافروں کو ائیرپورٹ پر انتظآر کرتے 12 گھنٹے زائد ہو گئے ہیں۔ مسافروں  کے استفسار پر پی آئی اے عملے کا کہنا ہے کہ  جہاز میں تیکنیکی خرابی کے باعث پرواز نہیں کر سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نےقومی ائیرلائن پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلامرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی  نے آن لائن آڈٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ائیر لائن سے تیکنیکی نوعیت کے سوالات اور معاملات زیربحث رہے۔

ایاسا کی ٹیم کو قومی ائیر لائن کی فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنزکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں ایاسا کی ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی جو پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیےمعاون ثابت ہوگا۔