ن لیگ کے اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں انٹری

ن لیگ کے اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں انٹری
کیپشن: ن لیگ کے اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں انٹری

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری، مرکزی نائب صدر اعجاز چودھری اور چودھری شہباز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں چودھری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چودھری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔