توشہ خانہ تحقیقات: نیب نےعمران خان کیخلاف نئے شواہد اکٹھے کرلیے 

توشہ خانہ تحقیقات: نیب نےعمران خان کیخلاف نئے شواہد اکٹھے کرلیے 
کیپشن: Tosha Khana investigation: NAB has collected new evidence against Imran Khan(file photo)

ایک نیوز: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کیلئے دبئی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم دبئی پہنچی۔ نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کرلی ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نیب ٹیم نے یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سعودی ولی عہد نے گھڑی عمران خان کو بطور تحفہ دی تھی۔  دوسری جانب نیب راولپنڈی نے عمران خان کو بھی کل طلب کر رکھا ہے۔