ایک نیوز :اٹلی میں دو فوجی طیارے دوران پرواز ٹکرا کر تباہ ہوگئے جن کے دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بتایا کہ فضائیہ کے دو طیارے منگل کو روم کے شمال مغرب میں تربیتی مشقوں کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، دونوں پائلٹ مو قع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
Circulating footage of the crash site near Rome, Italy, where two training Air Force aircrafts collided and both pilots are reportedly killed. #Italy pic.twitter.com/Y4sWF1OipS
— AlAudhli العوذلي (@AAudhli) March 7, 2023
ایئر فورس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں پائلٹ U-208 تربیتی طیارے پر سوار تھے اور تربیتی مشن میں حصہ لے رہے تھے۔وزیراعظم نے پائلٹس کے اہل خانہ اور فضائیہ کے ارکان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اور کہا کہ دونوں پائلٹس کی ہلاکت کے بارے میں سن کر ہم بہت افسردہ ہیں۔
U-208 ایک ہلکا پھلکا، ایک انجن والا ہوائی جہاز ہے جو چار مسافروں کے علاوہ پائلٹ کو لے جا سکتا ہے، اور اس کی تیز رفتاری 285 کلومیٹر (177 میل فی گھنٹہ) ہے۔