آئی ایم ایف سے معاہدہ کب ہوگا ،حماد اظہر نے تشویشناک خبر دیدی

 ریلی زمان پارک سے ریلی ، انتظامات مکمل کر لیے ،حماد اظہر
کیپشن: ریلی زمان پارک سے ریلی ، انتظامات مکمل کر لیے ،حماد اظہر

ایک نیوز :تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری  حماد اظہرنے کہا ہےکہ انہوں نے ملک کی حالت یہ کردی ہےکہ  آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے ہمیں دوست ممالک کی گارنٹی دینی پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے دور دور تک آثار نہیں ،جون میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہورہا ہے اس جاتی ہوئی حکومت سے آئی ایم ایف کیا معاہدہ کرے گا؟آئی ایم ایف کے لیے منتخب حکومت کا ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کل تحریک انصاف کی ریلی زمان پارک سے نکلے گی جس کے لئے  انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ہماری ریلی عدلیہ کو مضبوط کرنے کے لیے ہے،جس طرح سے عدلیہ پر حملے ہورہے ہیں یہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،رانا ثنااللہ جب ٹی وی پر آتے ہیں تو الیکشن کا سن کر رونے لگے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان بڑے عرصے کے بعد روڈ پر نکل رہے ہیں،2023 کا تحریک انصاف کا نعرہ نظام بدلو پاکستان بدلو ہے،قانون اور آئین کی حکمرانی ملک میں نہیں ،عمران خان پر 77 جعلی پرچے ہوچکے ہیں،عدالت پیشی پر جاتے ہیں تو عمران خان کو کسی قسم کی سکیورٹی نہیں دی جاتی،ہمیں عدلیہ سے بہت امید ہے اس وقت ملک میں جمہو ریت اور آئین کے تحفظ کے لیے عوام کے ساتھ عدلیہ نے بھی کردار ادا کرنا ہے۔