آئی سی سی کرکٹرآف دی ایئر،پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانےمیں ناکام

آئی سی سی کرکٹرآف دی ایئر،پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانےمیں ناکام
کیپشن: ICC Cricketer of the Year, Pakistani players failed to make it

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ایوارڈز2023کی مختلف کیٹیگریزکیلئےکھلاڑیوں کی نامزدگیوں کااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےکرکٹر آف دی ایئرکی مختلف کیٹیگریزکیلئےکھلاڑیوں کی نامزدگیوں کااعلان کردیاجس میں بدقسمتی سےکوئی پاکستانی کرکٹرجگہ نہ بناسکا۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔
سال 2023 میں غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ نمایاں رہنے والے 4 کھلاڑیوں کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جس میں2آسٹریلین اور2بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈاورورلڈکپ جیتنےوالےکپتان پیٹ کمنزجبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔

بھارتی بلےبازویرات کوہلی نے سال 2023 میں 35 میچز میں 2 ہزار 48 رنز اسکور کیے، ٹریوس ہیڈ نے 31 میچز میں ایک ہزار 698 رنز بنائے جبکہ ورلڈکپ کے فائنل میں یادگار سنچری بھی بنائی تھی ۔
اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا نے سال 2023 میں 35 میچز میں 613 رنز بنائے اور66 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ادھر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔
گزشتہ سال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم نے اپنے نام کیا تھا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے 2023 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں4 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں جس میں 2 آسٹریلوی، ایک بھارتی اورایک انگلینڈ کا کرکٹر شامل ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ بنانے والوں میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ جبکہ بھارت کے اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جوئے روٹ شامل ہیں۔
آئی سی سی ایوارڈز کےفاتحین کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔