جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز فتح کرنے کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز فتح کرنے کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع
جوہانسبرگ : قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے کمر کس لی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راونڈر شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ مڈل آرڈر بیٹس مین آصف علی کی جگہ حیدر علی کو کھیلایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ بولنگ لائن میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے، فٹ ہونے کی صورت میں حسن علی کو پلئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹارز کھلاڑی فیصلہ کن میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ڈیوڈ ملر، نوکیا، ڈی کاک، رباڈا اور نگیڈی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ون ڈے میچ سنچورین میں کل کھیلا جائے گا۔پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔