بڑی خبر; ہیکر نے ایک اور تہلکہ خیز آڈیو ریلیز کردی

بڑی خبر، ہیکر نے ایک اور تہلکہ خیز آڈیو ریلیز کردی

ایک نیوز نیوز: عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی ڈاکٹر ارسلان خالد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ موجودہ صورت حال پر بات کرنے والوں کو غدار قرار دینے کی ہدایت کررہی ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں بشری بی بی نے ارسلان خالد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لوگوں کے فون آئے کو آپ کو سوشل میڈیا ایکٹو تھا، اب ایک ہفتے سے ایکٹونہیں ہے،  ایسا کیوں ہے بیٹا؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان جیسے بہت سے لوگ میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بولیں گے، یہ لوگ اور زیادہ گند ڈالیں گے،فرح کا ذکر کریں گے،آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا، بس آپ نے ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے۔