ایک نیوز : پاکستان لائیرز ایکشن کمیٹی نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیئے۔اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا۔
وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ صدر مملکت کی جانب سے جن بلوں پر دستخط نہیں کیے گئے وہ پارلیمنٹ کے ایکٹ نہیں ہیں ۔ آئین کو بحال کر کے سب اسکے تابع ہوں ۔ ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل نہیں ہو سکتے ۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیانوے دن کے اندر قانون کے مطابق الیکشن کروائے جائیں ۔ الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ بجلی کے بلوں میں عائد اضافی ٹیکسز کو فوالفور واپس لیا جائے ۔