بجلی کے بلوں پر ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کا جواب نہ آیا

بجلی کے بلوں پر ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کا جواب نہ آیا
کیپشن: بجلی کے بلوں پر ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کا جواب نہ آیا

ایک نیوز :بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے آج جواب موصول ہونا تھا مگر تاحال آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ریلیف پلان پر آج آئی ایم ایف سے جواب موصول ہونے کا امکان تھا،آئی ایم ایف نے اگست تا اکتوبر ریلیف کی تجاویز پر نئے اعدادو شمار مانگے تھے۔۔یہ اعداد وشمار انھیں فراہم کردئیے گئے تھے ،مجوزہ ریلیف پلان میں آئی ایم ایف کو تین مختلف تجاویز دی گئی ہیں ۔ریلیف کی صورت میں گردشی قرضے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،حکومت کی اضافی آمدن سے بھی ریلیف کی تجاویز دی گئیں ،مختلف سلیب میں ریلیف دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔پاور اور خزانہ ڈویژن کے حکام آئی ایم ایف حکام سے مسلسل مذاکرات میں مصروف ہیں ۔