ایک نیوز: نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی،نیب نے انٹراکورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
تفصیلات کے مطابق نیب اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا،پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی، پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے۔
نیب اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کیا،پرویز الٰہی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں۔
نیب نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ،عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرے۔