چینی بحران ،قیمت میں اضافہ کی وجہ کیا؟ کین کمشنر نے بتا دیا

چینی بحران ،قیمت میں اضافہ کی وجہ کیا؟ کین کمشنر نے بتا دیا

ایک نیوز: کین کمشنر پنجاب عبدا لرؤف نے چینی بحران اور قیمت میں اضافہ کی حقیقت بتا دی۔

رپورٹ کے مطابق  کین کمشنر پنجاب عبد الراؤف کا کہنا ہے کہ چینی نے نقل و حرکت روکنے کے لئے بنایا گیا  پورٹل غیر فعال کردیا گیا ہے۔ پورٹل  غیر فعال کرنے سے ہماری مانٹیرنگ ختم ہوگئی ہے،  پورٹل کو غیر فعال کرنے سے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی طریقہ ہمارے پاس نہیں رہا۔
کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ اب ہم نہ ڈیلرز کو چیک کرسکتے ہیں نہ بروکرز پر نظر رکھ سکتے ہیں،چینی کا بحران مئی میں پیدا ہوا، فیڈرل گورنمنٹ کا نوٹیفکیشن  منسوخ کردیاگیا۔ہمارے بے اختیار ہونے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں چینی کی قلت نہیں ہے، موجودہ چینی کا سٹاک دسمبر تک کے لئے کافی ہے۔اگر چینی کی سمگلنگ نہ ہوئی تو چینی کی قلت ہر گزپیدا نہیں ہوگی، چینی کی سمگلنگ روکنے کے لئے پنجاب کے سرحدی اضلاع کی نگرانی سخت کردی ہے۔
کین کمشنر کا کہنا ہےکہ پنجاب کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نگرانی کرنے کے لئے تحریری ہدایت جاری کی ہے۔فیڈرل گورنمنٹ کا قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ ہوچکا ہے،پنجاب کابینہ کو کین کمشنرز کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا۔