ایک نیوز: کولمبو میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ایشین کرکٹ کونسل ، سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
رہورٹ کے مطابق میچز کی منتقلی سے متعلق ہنگامی اجلاس میں غور کیا جائے گا،خراب موسم کے باعث ایشیا کپ کے میچز کولمبو سے منتقلی کے معاملہ پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دمبولا شہر کے ہوٹل میں تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دمبولا کے ہوٹل معیاری نہیں ہیں جبکہ ہمبنٹوٹا کے ہوٹل انتظامات پر براڈ کاسٹرز نے اعتراض کردیا ہے۔
پی سی بی نے بھی موسم کی وجہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف آپشنز پر غور کرنے کیلئے کہا تھا۔ ایشن کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ اے سی سی مختلف آپشنز پر غور کرنے کے بعد میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کرے گا۔
واضح رہےکہ سری لنکا میں میچز کروانےکا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل نے کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے متاثر ہونے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔بارش کے باعث 2 ستمبر کو پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جا رہی تھی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا متحدہ عرب امارات( یو اے ای) میں نہیں ہوسکا۔