ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2443 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے۔
گزشتہ روز سونے کی فی قیمت 2ہزار 400روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی ، 10گرام سونا 2057روپے مہنگا ہوا تھا جسکے بعد 10گرام سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 20ہزار 593روپے ہوگئی تھی۔