ایک نیوز: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے مطابق دورہ برسلز کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی خوشحالی کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔