پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو ماننے سے انکار، عمران خان 4 اگست کو  الیکشن کمیشن طلب

ELECTION COMMISSION SUMMONED IMRAN
کیپشن: ELECTION COMMISSION SUMMONED IMRAN
سورس: google

ایک نیوز : تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 4اگست کو طلب کرلیا،سربراہ تحریک انصاف کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی  سے اس کا انتخابی نشان ’’بلا‘‘  واپس لیا جاسکتا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن 13جون 2021 کو متوقع تھے،الیکشن کمیشن نے انہیں کو یاد دہانیوں کےنوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا لیکن اب مزید توسیع نہیں ہوگی۔