ججز کو خط لکھنا زیادہ گھمبیر معاملہ نہیں ،حکومت کو دور رہنا چاہئے ،رانا ثنا اللہ

Apr 02, 2024 | 22:54 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے خیال میں مشکوک خط والا معاملہ گھمبیر نہیں ہے، ان خطوط کی پیچھے کوئی بہت بڑا مقصد نہیں لگتا،حکومت کو اس سے دور رہنا چاہئے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ  اس طرح کی گھٹیا حرکتیں لوگ کرتے رہتے ہیں، اگر چند خطوط ملنے سے ججزڈر جائیں تو عدلیہ کا نظام مؤثر نہیں رہے گا، ان خطوط سےخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مشکوک خطوط کے معاملے کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے، خط لکھنا پاگل پن ہے،اگر ایسی کوئی پارٹی ہے تو اس کیخلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ  ججز خط والے معاملےپر حکومت کو خاموش رہنا چاہئے، حکومت کو اس معاملے میں بڑھ چڑھ کر کوئی کردارادا نہیں کرنا چاہئے، سپریم کورٹ کا بینچ ججز خط معاملے پر جو حکم جاری کرے گا حکومت کو اس پر عملدرآمد کرانا ہوگا، حکومت کو  بامقصد کردارادا کرنا چاہئے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت اس معاملے پر اپنا الگ سے مؤقف اختیار کرنے کی بجائے بینچ کے فیصلے پر عمل کرائے،بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملانے کے معاملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے، بشریٰ بی بی  کو بھی اس حوالے سے شواہد پیش کرنے چاہئیں، انہیں اتنا تک پتہ ہے کہ ٹوائلٹ کلینر کے 3قطرے ملائے گئے تو اس کا مطلب ان کے پاس ثبوت ہیں، اگر ایسا ہوا ہے تو اسکی تفتیش ہونی چاہئے اوراس کردار تک پہنچاجانا چاہئے۔

مزیدخبریں