اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو نیا سرپرائز

Aug 01, 2022 | 12:53 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا ‏فیصلہ کر لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز ‏اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ‏کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل مزید استعفے منظورکیے جانے کا ‏امکان ہے، مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظورکرنے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا دعا زہرا اور ظہیر سے متعلق بڑا فیصلہ

اسپیکرقومی اسمبلی اس سے پہلے بھی گیارہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ‏منظورکر چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی گیارہ ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

مزیدخبریں