وزیراعظم بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کیپشن: PM reached Quetta on his visit to Balochistan
وزیراعظم بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح کوئٹہ آمد پر ہوائی اڈے پروزیراعظم کا استقبال وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی کوئٹہ آئے ہیں۔ وزیراعظم کو ائیرپورٹ پر چیف سیکریٹری نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

لاہور سے کوئٹہ سفر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز طیارے میں ریسکیو ریلیف اور امدادی کاروائیوں پربریفنگ بھی دیتے رہے۔

وزیراعظم کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ اورچمن بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےبلوچستان میں بارشیں اورسیلاب سے متاثرہ جاں بحق افرادکےلواحقین کومعاوضہ24گھنٹوں میں اداکرنےکاحکم دے دیا ہے۔