ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
سرگودھا ، خوشاب، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں ژوب، زیارت،موسی خیل ، قلعہ عبداللہ، پشین بارکھان، لورالائی، کوہلو ،کوئٹہ ، سبی اورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، چترال ، کو ہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
پشاور، کوہاٹ ، وزیرستان ، کرم، باجوڑ، خیبر، بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹہ، مٹھی اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔