ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے اموات کی مجموعی تعداد 136 ہوگئی جبکہ سینکڑوں مکانات ، پل اور شاہرات پانی کی نذر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق مختلف حادثات میں 136 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 33 خواتین ، 47 بچے اور 56 مرد شامل ہیں جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے جائزےکیلئے بلوچستان روانہ
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13 ہزار 535 مکانات متاثر ہوئے، 3 ہزار 406 مکمل تباہ ہوگئے، 16 پلوں اور 640 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پانی میں بہہ کر 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے ، 8 ڈیم اور متعدد بند متاثر ہوئے ، ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فاصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔