ایک نیوز نیوز: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے پہلے ہفتے کے اندر سنا دیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے والے کا اپنا ہی ناقابل تلافی نقصان ہوگا کیونکہ ایسے ریفرنس کی سماعت کے دوران اب تک پوشیدہ رہنے والے معاملات بے نقاب ہوجائیں گے۔
الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئینی راہ پر چلتا رہے گا۔ کمیشن کسی کی بلیک میلنگ‘ دباؤ میں نہ آیا ہے نہ آئیگا۔ الیکشن کمیشن کی کوئی سیاسی جماعت نہ فیورٹ ہے اور نہ کوئی نان فیورٹ‘ جو سیاسی جماعتیں آئین و قانون پر چل رہی ہیں وہی کمیشن کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی
ذرائع نے کہا کہ یہ بلیک میلنگ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ اور اُن کے حواریوں کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سموک سکرین پیدا کرنے کیلئے کی جا رہی ہے،انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلی گئی ہیں۔
لاکھوں ڈالرز ایک سیاسی جماعت کو بھجوائے جاتے رہے اور جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کردی ہے۔